ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باندہ: بی جے پی لیڈر کے خلاف ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج 

باندہ: بی جے پی لیڈر کے خلاف ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج 

Sun, 16 Sep 2018 11:34:03    S.O. News Service

باندہ 16 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے باندہ ضلع کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر را ج نارائن کے خلاف گاؤں کی موجودہ پردھان کی بیٹی نے مارپیٹ، جان سے مارنے کی دھمکی اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے ہمیر پور کے بی جے پی لیڈر کے کے ترویدی کے خلاف بھی ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پردھان کی بیٹی پرینکا کا الزام ہے کہ وہ سابق پردھان کے دروازے پر لگے ہینڈ پمپ سے پانی پی رہی تھی، تبھی سابق پردھان (ملزم )نے انہیں برادری پر مبنی تضحیک آمیز لفظ کہہ کر ذلیل کیا۔

پرینکا نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کو پیٹنے کے علاوہ جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے رپورٹ ہی نہیں لکھی اور مجبور ہو کر کورٹ میں جانا پڑا۔ بعد میں عدالت کے حکم سے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے شکار ہوئے بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا؛لیکن جان بوجھ کر میرے خلاف مقدمہ کیاگیا ہے۔ 


Share: